ابنا: اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے ان نمائندوں نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری مسئلے میں سفارتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اور ایران کے خلاف پابندیاں سخت کئے جانے کے خلاف ہیں۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے ایک جامع سمجھوتے کے حصول کی راہ ہموار ہوئی ہے اور امریکی کانگریس کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا ہوگا جس سے حل ہوتا ہوا مسئلہ، بگڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں صہیونی ریاست سے وابستہ انتہا پسندوں کی لابی، ایران کے خلاف پابندیاں سخت کئے جانے کا بل منظور کرانے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ امریکی صدر بارک اوباما نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا عمل جاری ہے وہ تہران کے خلاف مزید پابنیاں عائد کئے جانے کے خلاف ہیں اور اگر امریکی کانگریس، اس بارے میں کوئی بل بھی منظور کرتی ہے تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔
.......
/169